میری شادی نہیں ہوئی دعا کریں ہوجائے، ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل

03-18-2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک خاتون مداح کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ایک ویڈیو کال ہے جس میں اداکارہ اپنی مداح سے گپ شپ کررہی ہیں، خاتون نے اداکارہ سے ان کی اور  والدین  کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ ادکارہ سے رمضان کے روزے کے حوالے سے بھی سوال کیا۔ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ روزے اچھے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی چل رہا ہے، جس پر خاتون نے نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے ' میری زندگی ہے تو' کی تعریف کی اور سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی،  آپ دعا کیجئے ، جس پر خاتون نے اچھے نصیب کی دعا کی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔