کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، سپریم کورٹ
03-18-2026
(لاہور نیوز) سپرہیم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں شامل نہیں ہوتے لہٰذا فیڈرل سروس ٹریبونل کے پاس ان کی اپیلیں سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 20 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سروس ٹریبونلز ایکٹ سے سیکشن 2 اے کے خاتمے کے بعد کنٹونمنٹ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع نہیں کر سکتے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کے سروس معاملات پاکستان کنٹونمنٹ سرونٹس رولز 1954 کے تحت چلتے ہیں، متاثرہ ملازمین محکمانہ کارروائی کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔