ایس پی ڈولفن اظہر جاوید کا علی الصبح شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ
03-18-2026
(لاہور نیوز) ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے علی الصبح شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔
عید کی آمد کے پیش نظر پورے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ناکہ جات پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں اہم شاہراہوں پر مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ ایس پی ڈولفن نے مختلف پوائنٹس پر ٹیموں اور سیکٹر انچارجز کی سرپرائز چیکنگ بھی کی، جن میں گلبرگ، بھیکے والا موڑ اور جاتی عمرہ شامل ہیں۔ ٹیموں سے ای پولیس ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کی چیکنگ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق ہدایات دی گئیں کہ مشکوک موٹرسائیکلوں اور افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کرائم والے علاقوں میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنائی جائے۔ افسران و اہلکاروں کو تاکید کی گئی کہ وہ پروفیشنل انداز میں ڈیوٹی انجام دیں اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔ یہ اقدامات شہریوں کو عید کے موقع پر محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔