فجیرہ سے لاہور آنے والا طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کا شکار
03-18-2026
(ویب ڈیسک) فجیرہ سے لاہور آنے والا طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فجیرہ سے لاہور آنیوالے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوئی، پی آئی اے پرواز پی کے 178 نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ترجمان کے مطابق طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کیا، پی آئی اے انجینئرز کی ٹیم خرابی کو دور کر رہی ہے، پرواز کو جلد اصل منزل لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔