لاہور: چوری، راہزنی سمیت گٹکا فروشی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

03-17-2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی مختلف کارروائیاں، چوری ،راہزنی میں 5 اور گٹکا فروشی میں 5 ملزم گرفتار ہوئے۔

مسلم ٹاؤن اور چوکی نیاز بیگ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چوری، راہزنی، جھپٹا مارنے کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے، چوکی نیاز بیگ پولیس نے مرید وال قبرستان سے ثمر عباس اور علی حسنین کو پکڑا جبکہ مسلم ٹاؤن پولیس  نے ملزمان طیب، علی رضا اور اکمل کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، بھاٹی گیٹ پولیس نے  کارروائی کر کے 4 گٹکا فروش گرفتار کر لیے، گرفتار ملزموں میں انصر، عقیل، شبیر اور قمر شامل، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے ڈرموں سے محفوظ شدہ 100 کلو گٹکا بھی برآمد ہوا ہے۔