پنجاب پولیس کے 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

03-17-2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اسی ہی سلسلے کا پروموشن بورڈ اجلاس ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو شارق کمال صدیقی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن فاروق سلطان، ڈپٹی ڈائریکٹر حمیر احمد اور اے ڈی ایڈمن افتخار انور شریک ہوئے، اجلاس میں میرٹ پر پورا اترنے والے 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ اے آئی جی ایڈمن نے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ کارکردگی، سنیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا حصہ، ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔