سوالیہ پیپر لیک کرنے والے خبردار، قید اور بھاری جرمانے کا فیصلہ ہو گیا
03-17-2026
(ویب ڈیسک) سوالیہ پیپر لیک کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایسا کرنے پر تین سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق امتحانی سوالیہ پرچہ لیک کرنا اب قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ دوران امتحان سوشل میڈیا پر سوالیہ پیپر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیپر آؤٹ کرنے کی صورت میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہو گی۔