مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ
03-17-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی 4 روز سستے ہونے کے بعد دوبارہ مہنگے ہو گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5019 ڈالر کا ہو گیا۔ علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 569 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 110روپے کے اضافے سے 7 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی۔