سروسز سیکٹر کی شاندار کارکردگی، برآمدات میں نمایاں بہتری
03-17-2026
(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں سروسز کی برآمدات میں اٹھارہ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، آئی ٹی برآمدات میں بھی انچاس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کے 8 ماہ میں سروسز کی برآمدات میں 18.40 اضافہ ہوا، 8 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں بھی 49 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، 8 ماہ میں سروسز ایکسپورٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا، جولائی تا فروری سروسز کی برآمدات کا حجم 6.46 ارب ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 5.46 ارب ڈالر تھا، فروری 2026 میں سروسز ایکسپورٹس میں 8.38 فیصد کمی آئی، جنوری میں سروسز ایکسپورٹس 879 ملین، فروری میں 811 ملین ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کےمطابق 8 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹس کا حجم 2.97 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال کے مقابلے آئی ٹی برآمدات میں 49 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جولائی تا فروری آئی ٹی برآمدات میں 19.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویز کےمطابق ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر، انفارمیشن سروسز کی برآمدات بھی شامل ہیں، سروسز کی دیگر برآمدات میں مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، ٹریول شامل ہیں، تعمیرات، انشورنس، فنانشل سروسز کی برآمدات بھی شامل ہیں۔