مریم نواز ایک شفیق ماں، وعدے نہیں عملی اقدامات کرتی ہیں: عظمیٰ بخاری
03-17-2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک شفیق ماں کی طرح پنجاب کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب حکومت خود چل کر لوگوں کے گھر تک پہنچ رہی ہے، رمضان میں اربوں روپے کی امداد لاکھوں شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز وعدے نہیں کرتی عملی اقدامات کرتی ہیں اور ان کے نتائج بھی آتے ہیں، پنجاب میں جھوٹے وعدے اور سیاسی شعبدہ بازی کرنے والوں کا وقت گزر گیا، پہلے حکومتیں سالوں بعد منصوبوں کو مکمل کرتی تھیں اب پنجاب میں ہر مہینے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کر کے ریکارڈ قائم کئے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آج کوئی صوبائی حکومت کارکردگی میں پنجاب کے ساتھ مقابلہ یا موازنہ نہیں کر سکتی ، مریم نواز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔