پاکستان ریلویز کی پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے روانہ

03-17-2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز کی پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے روانہ ہو گئی۔

ریلوے کی پہلی عید سپیشل ٹرین پیر کی شام 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی، پہلی سپیشل ٹرین تین بج کر 45 منٹ پر بروز منگل کراچی کینٹ سٹیشن پر پہنچی ۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عید پر 4 سپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو صبح 10:00 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر 18 مارچ کو شام 4:30 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو شام 7:00 بجے کراچی سٹی سٹیشن سے روانہ ہو کر 19 مارچ کو صبح 5:00 بجے پشاور کینٹ سٹیشن پہنچے گی۔ چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو شام 7:30 بجے کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ ہو کر 19 مارچ کو شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی۔