شب قدر، مساجد اور عبادت گاہوں میں شبینہ محافل، نفلی عبادات جاری، پولیس ہائی الرٹ

03-16-2026

(لاہور نیوز) شب قدر، مساجد اور عبادت گاہوں میں شبینہ محافل، نفلی عبادات جاری ہیں، کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے مساجد، عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مساجد، عبادت گاہوں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔ سپروائزری افسران مساجد، عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔