فلم ریڈی اور ناٹ ٹو کو پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس، عید پر ریلیز
03-16-2026
(لاہور نیوز) ہالی وڈ فلم ریڈی اور ناٹ ٹو کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا۔
فلم کو بیس مارچ کو سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں۔ فلم سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ہے، فلم اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جائے گی تاہم فلم لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہو گی۔