لاہور: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 248 زخمی
03-16-2026
(لاہور نیوز) ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 204 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 248 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 204 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 248 زخمی ہوئے جبکہ 99 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 149 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی تاہم مذکورہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔