مریم اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

03-16-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیے۔ احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔ نیب نے استدعا کی کہ احتساب عدالت انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔