کاہنہ: آٹھویں جماعت کا طالبعلم موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی

03-16-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں آٹھویں جماعت کا طالبعلم انس موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب انس امتحان کا پیپر دے کر پیدل گھر جا رہا تھا، حادثے کے نتیجے میں انس کی دائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی اور اسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم  نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبعلم کا علاج اور معالجہ جاری ہے۔ موٹرسائیکل سوار حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس اور ریسکیو حکام  نے کہا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد اسے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔