عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی
03-16-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 5 لا کھ 22 ہزار 762 روپے پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1543 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہو گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 5000 ڈالر پر آ گیا۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 8 ہزار 4471 روپے پر آ گئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 86 روپے کی کمی سے 7 ہزار 236 روپے کی سطح پر آ گئی۔