17 مارچ سے ایک دوسرا سپیل لاہور کے مضافات میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات
03-16-2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دوسرے سپیل کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 مارچ سے ایک دوسرا سپیل لاہور کے مضافات میں داخل ہو گا، جس سے موسم میں مزید تبدیلی متوقع ہے، عید کے موقع پر لاہور کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم اس دوران بارش کی کوئی خاص پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ لاہور میں گزشتہ بارش کے دوران 4 ملی میٹر سے 12 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، جبکہ بدھ سے دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ عید کے دنوں میں موسم خشک رہنے کے امکانات ہیں لیکن گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہو گی اور درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان زیادہ ہے، جس سے شہری خوشگوار موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔