مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے سائے سٹاک مارکیٹس پر برقرار، منفی زون میں آغاز

03-16-2026

(لاہور نیوز) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کا سلسلہ جاری ہے، ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہے، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ ہوئی ہے۔