سندر اڈا کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

03-16-2026

(لاہور نیوز) سندر کے علاقے اڈا مل کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا کوسٹر کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 30 سالہ غفار ولد مبارک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور مزدا کوسٹر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔