لاہور: 233 ٹریفک حادثات میں 274 افراد زخمی
03-15-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 274 زخمی ہوئے، جن میں سے 96 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 178معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث رونما ہوئے۔