لاہور: ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
03-15-2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ، گڑھی شاہو کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جبکہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سےمجموعی طور پر 24 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق 20 لیٹر دیسی شراب کا کین اور 4 بوتلیں امپورٹڈ شراب بھی ملزمان سے قبضے میں لی گئی ہے، ملزمان حنان اور سعید و دیگرکو کارروائی کیلئے شیرا کوٹ اور گڑھی شاہو تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔