لوہاری گیٹ: پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
03-15-2026
(لاہور نیوز) لوہاری گیٹ پولیس اور جوزف کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 220 گرام منشیات برآمد ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروش اشرف کے قبضہ سے 220 گرام آئس برآمد کی ہے جبکہ چوکی جوزف کالونی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم عظیم کو گرفتار کر لیاہے ۔ ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے آئس اور پسٹل برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔