کاہنہ: ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق
03-15-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں موقع سے منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں تقریباً 45 اور 55 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔