ڈپٹی کمشنر لاہور کی بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

03-15-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے واسا لاہور اور انتظامی افسران کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ واسا کا عملہ مشینری سمیت شہر بھر میں نکاسی آب کے لیے مکمل طور پر فعال ہے جبکہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں سے بھی پانی کی بروقت نکاسی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز شہر میں نکاسی آب کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پانی کی مکمل نکاسی تک تمام متعلقہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ بارش کے پانی کی ہموار نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔