اسلامو فوبیا قابل مذمت، مسلم ممالک کو اتحاد کی علامت بننا چاہیے: مریم نواز

03-15-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا قابل مذمت ہے، مسلم ممالک کو اتحاد کی علامت بننا چاہیے۔

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، اسلامو فوبیا ہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پُر امن دین ہے اور مسلمان امن پر یقین رکھتے ہیں، اسلام ہی وہ دین ہے جس نے بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی، اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لئے اقدار کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے، اسلامی اقدار پر عمل اور ہمارا انفرادی طرز عمل اسلامو فوبیا کو مات دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر ہمیں بردباری برداشت اور تحمل کاعہد کرنا ہے، عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔