ڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو گھر سے 19 کروڑروپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار
03-15-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈاکو ایک گھر سے 19 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری اہل خانہ کے ہمراہ سحری کے لیے باہر گیا تھا، اس دوران ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق اہل خانہ سحری کرکے واپس پہنچے تو ڈاکو گھر میں موجود تھے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پرانہیں یرغمال بنالیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 19 کروڑ مالیت کے زیورات، گھڑیاں،فون اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش ہو رہی ہے۔