جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی عبوری ضمانت خارج

03-14-2026

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی عبوری ضمانت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانت سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ندیم مبارک کے وکیل نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتی ہے۔ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ندیم مبارک سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کر رکھا ہے۔ اسی کیس میں عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر رکھی ہے۔