ٹی کیش کارڈ پالیسی نافذ، مگر بسوں اور اسٹیشنوں پر مشینیں غیر فعال

03-14-2026

(لاہور نیوز) سفری نظام میں ٹی کیش کارڈ پالیسی نافذ کرنے کی تیاری جاری ہے، تاہم متعدد بسوں اور اسٹیشنوں پر مشینیں غیر فعال ہیں۔

پالیسی کے مطابق 26 مارچ 2026 سے ٹی کیش کارڈ کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں سے 25 روپے جبکہ نقد ادائیگی کرنے والوں سے 40 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا، یوں کارڈ استعمال کرنے والوں کو فی سفر 15 روپے رعایت ملے گی۔ لاہور، راولپنڈی ، ملتان میٹرو بس سروس لاہور میں سپیڈو بس سروس میں نئی کرایہ پالیسی نافذ کرنے کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی سپیڈو بسوں میں کارڈ مشینیں نصب ہیں مگر بیشتر مقامات پر نظام فعال نہیں ہو سکا، اسی طرح بعض میٹرو بس اسٹیشنوں، جن میں اٹاری سروربہ، سیکرٹریٹ اور راوی روڈ اسٹیشن شامل ہیں، پر بھی کارڈ پڑھنے والی مشینیں بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ نظام مکمل طور پر فعال نہ ہونے کے باوجود نقد کرایہ زیادہ وصول کئے جانے کے خدشے کے باعث مسافروں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ جدید کرایہ نظام کے اعلان کے باوجود بنیادی سہولیات مکمل نہ ہونے پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔