حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، ڈیٹیکشن بل عائد

03-14-2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران صنعتی ویونگ یونٹ میں ٹیمپرڈ میٹر پکڑا گیا، جہاں سکیورٹی سیل توڑ کر مدر بورڈ تبدیل کیا گیا تھا، اس کے نتیجے میں 25 کے وی اے ٹرانسفارمر اور بجلی سپلائی منقطع کی گئی اور 40 ہزار یونٹس کے ڈیٹیکشن بل عائد کئے گئے۔ پاک عرب سوسائٹی میں تھری فیز میٹر ٹیمپر کر کے بجلی چوری کی گئی، جس پر 10 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری ہوا اور صارف نے موقع پر 5 لاکھ روپے جمع کرا دیئے، گوالہ کالونی میں 9 دکانیں ایل ٹی لائن سے غیر قانونی کنکشن پر چل رہی تھیں، جن میں سے 4 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے اور 15 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا گیا، ایک شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی جاری رکھی گئی۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو  نے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔