لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

03-14-2026

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج رات سے 16 مارچ تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے اور ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جارہی ہے، بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری کمی کے امکانات ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین  نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔