عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس ہفتے میں 5 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

03-14-2026

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کی سہولت کیلئے ہفتے میں5 دن آفس کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سے قبل ایک پبلک نوٹس کے ذریعے ہفتے کے 4 دن پاسپورٹ آفس کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب حسبِ سابق پیر سے جمعہ تک پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنز، دفاتر کھلے رہیں گے۔ یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کفایت شعاری پلان دیا تھا جس میں توانائی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے  یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جبکہ 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے گا۔