سستے گھروں کی قرض سکیم میں تبدیلی، قرض کی حد ایک کروڑ روپے تک مقرر
03-14-2026
(ویب ڈیسک) حکومت نے سستے گھروں کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
سکیم کےتحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ رقم ایک کروڑ روپے تک ہوگی جبکہ 4 سال میں 5 لاکھ گھروں کی فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ہاؤسنگ فنانس سکیم کے تحت گھر خریدنے یا تعمیرکرنے کیلئے قرض دیا جائے گا، گھروں کے لیے قرض پر صارفین کیلئے شرح منافع 5 فیصد مقررکی گئی ہے، قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 20 سال مقرر ہوگی۔ سکیم کے پہلے سال میں 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت کو قرض سکیم کیلئے تقریباً 321 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی۔ گھر قرضہ سکیم میں کمرشل اور اسلامی بینک بھی شامل ہوں گے جبکہ سکیم پرعملدرآمد سٹیٹ بینک اور وزارت ہاؤسنگ کریں گے۔