گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا خیرمقدم
03-14-2026
(لاہور نیوز) گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت بہت جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کرے گی۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے گاڑیاں چلانا اور کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ ملک کا ہر شہری متاثر ہوتا ہے۔