یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز لازمی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا:ایچ ای سی

03-14-2026

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں کو اہم نوٹس جاری کر دیا۔

جاری  کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں ان جامعات کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے کفایت شعاری اقدامات پر عمل نہیں کیا۔ ایچ ای سی نے واضح کیا کہ تمام جامعات میں 100 فیصد آن لائن کلاسز لازمی ہونگی جبکہ چار روزہ ورک ویک نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مزید برآں، ایچ ای سی نے تمام جامعات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احکامات پر لفظ اور روح کے مطابق عملدرآمد کریں، اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔  احکامات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔   ایچ ای سی نے مزید کہا کہ کہ عدم تعمیل قومی وسائل کے تحفظ کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، اس لیے فوری اور مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔ دوسری جانب سکولوں کیلئے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں میں کمی لانے پر غور جاری ہے، جس کا مقصد تعلیمی سال کے دوران طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ پرائیویٹ سکولوں نے آئندہ تعلیمی سال میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی سال کم از کم 180 دن تک بڑھایا جا سکے۔ قاضی نعیم انجم سربراہ پاک ایوانِ تعلیم نے تجویز دی کہ گرمی کی چھٹیاں 2 ماہ جبکہ سردی کی چھٹیاں جنوری میں 10 دن کے لیے دی جائیں۔