سی سی ڈی کے اہلکار ہتھکڑی پکڑ کر دکانداروں پر تشدد کرتا رہا
03-13-2026
(لاہور نیوز) سی سی ڈی کا تھانیدار مبینہ طور پر مفت سامان نہ ملنے پر آپے سے باہر ہو گیا اور دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سی سی ڈی کے اے ایس آئی رانا ہیرا نے دکاندار اور ملازم پر بہیمانہ تشدد کیا، شلوار قمیض میں ملبوس تھانیدار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ اے ایس آئی رانا ہیرا ہاتھ میں ہتھکڑی پکڑ کر دکانداروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرتا رہا، سی سی ڈی کا اے ایس آئی ظاہر کرنے والا شخص دکانداروں کو تھپڑ مارتا رہا۔ سی سی ٹی وی کے مطابق تھانیدار دکاندار کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا، تشدد کا واقعہ 12مارچ کو پیش آیا تاہم پولیس پیٹی بھائی کیخلاف حرکت میں نہ آئی جبکہ متاثرہ دکاندار نے مذکورہ تھانیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔