لبرٹی مارکیٹ میں کیش لیس مارکیٹ، ڈی سی لاہور نے افتتاح کر دیا

03-13-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت لاہور میں ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے لبرٹی مارکیٹ میں کیش لیس مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔ تقریب کا انعقاد جے ایس بینک، سٹیٹ بینک اور تاجران لبرٹی مارکیٹ نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو کیش لیس ادائیگی کے جدید، محفوظ طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، کیش لیس نظام سے شہریوں اور تاجروں کیلئے شفاف ،تیز ترین ادائیگی ممکن ہو گی۔ ڈی سی کے نے کہا کہ کیش لیس ماڈل کی کامیابی کے لیے تاجر برادری سے مسلسل رابطہ رکھا جائے، ڈیجیٹل معیشت کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، لاہور کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔