پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان 18ملین یورو کا معاہدہ

03-13-2026

(لاہورنیوز) پاکستان اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے درمیان 18ملین یورو کا معاہدہ طے ہو گیا۔

  ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت کے ایف ڈبلیو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 18 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، یہ رقم شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لئے استعمال ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کئے،جرمن ترقیاتی بینک (کی ایف ڈبلیو) کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبین نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم کا کہنا تھا کہ گرانٹ معاونت پر جرمن حکومت کے مشکور ہیں، یہ معاونت ماحول دوست حل اختیار کرتے ہوئے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبی نے کہا کہ اس گرانٹ کی معاونت کے ذریعے شمالی علاقوں کے لوگوں کو سبز اور پائیدار توانائی تک رسائی حاصل ہوگی، اس اقدام سے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔