لاہور: 252 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 298 زخمی
03-13-2026
(لاہور نیوز) 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 252 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 298 زخمی ہوئے، 104 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔