گلبرک: اندھا بن کر بھیک مانگنے والا نوسر باز جوڑا گرفتار

03-13-2026

(لاہور نیوز) گلبرگ پولیس نے اندھا بن کر بھیک مانگنے والے نوسر باز جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق اندھا بن کر بیوی کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ میں بھیک مانگتا پکڑا گیا، گرفتار جوڑے کا تعلق وہاڑی سے ہے، کئی ماہ سے بھیک مانگنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔