وزیر وزیر تعلیم پنجا ب رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش
03-13-2026
(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
رانا سکندر حیات نے بیٹے کا نام رانا تیمور رکھ دیا۔ رانا سکندر کے بیٹے کی پیدائش ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں ہوئی۔ دوست احباب کی جانب سے رانا سکندر حیات کو مبارکباد دی گئی ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ سے اظہار تشکر کیا۔ خیال رہے کہ رانا سکندر حیات کے ہاں اس سے قبل دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا ۔ رانا تیمور کی پیدائش کے بعد وزیر تعلیم 4 بچوں کے باپ بن گئے۔ شیئر کریں: