پنجاب سے بلوچستان جانے والے اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

03-13-2026

(لاہور نیوز) بارڈر ملٹری پولیس نے پنجاب-بلوچستان سرحد پر اسلحہ سمگلنگ ناکام بنا دی۔

  کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے بواٹہ میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود پکڑ لیا، پکڑے گئے اسلحے میں 86 پستول، 3 ایم پی-5 سب مشین گنز، 22 میگزین، 18,000 کارتوس شامل ہیں۔ دوسری جانب ملزم شفیق کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، بارڈر ملٹری پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ پکڑے گئے اسلحے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔