ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ عملی طور پر شکست کھا چکا: حافظ نعیم الرحمان
03-13-2026
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو عملی طور پر شکست ہو چکی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں مںصورہ میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام یہودیوں کو کھٹکتا ہے، پاکستان کے حکمران امریکہ کے ذہنی غلام بن چکے ہیں، حکمران امریکہ کے ذہنی غلام بن چکے، واشنگٹن سے عوام پر جبر کا سرٹیفکیٹ لیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شیطان کا پجاری ہے، جس نے دنیا کا امن تباہ کردیا، مسلمان حکمران ٹرمپ اور طاقتوروں کو زمینی خدا مانے بیٹھے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ٹرمپ کے پیس بورڈ میں شرکت کر کے شرمناک کردار ادا کیا، ٹرمپ اسرائیل کے راگ الاپ رہا تھا اور شہبازشریف نے ٹرمپ کو امن کا انعام دینے کا کہا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو عملی طور پر شکست ہو چکی ہے، ایران جب مشکل سے نکلے گا تواتحاد امت کا داعی بن کر اُبھرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس بتانے کو کچھ نہیں وہ روزانہ اربوں روپے کا اپنا ہی نقصان کر رہا ہے، پیلپز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے امریکہ و اسرائیل کی مذمت تک نہیں کی، اسرائیل کے صیہونیوں نے امریکہ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔