مشرق وسطیٰ میں جنگ، سٹاک مارکیٹ آج بھی منفی زون میں بند

03-13-2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور مندی پر بند ہوئی۔

  کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے ابتدا میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 53ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی، اور 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 54ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس1 لاکھ 54 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔  ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 555 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 53 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 کروڑ 30 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 14 ارب 69 کروڑ روپے رہی۔ دوسری طرف سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کمی سے 279.31روپے ہوگئی۔