سینئر اداکار شجاعت ہاشمی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
03-13-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف سینئر اداکار شجاعت ہاشمی 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار کی وفات روزے کی حالت میں ہوئی، شجاعت ہاشمی بظاہر تندرست تھے تاہم اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین سے خوب داد حاصل کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار شجاعت ہاشمی کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں ادا کی جائے گی۔