پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ
03-13-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا، تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ میں بہتری آ گئی اور انڈیکس مثبت زون میں آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے ابتدا میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 53ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بعد ازاں، دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ مثبت زون میں آ گئی اور 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 54ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔