لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود، بوندا باندی کا امکان

03-13-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ افق پر بادلوں کے ڈیرے نظر آ رہے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار محسوس ہو رہا ہے، شہر میں تقریباً 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس وقت درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بھی شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی کچھ بہتری آئی ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ شہر میں آلودگی کی شرح 173 ریکارڈ کی گئی۔