موٹر سائیکل سواروں کیلئے اہم فیصلہ، ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازم قرار
03-12-2026
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور کا موٹرسائیکل سواروں کو محفوظ رکھنے کے لئے اہم فیصلہ، ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازم قرار دے دیا گیا۔
لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کے لیے ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازم قرار دیا گیا، سی ٹی او لاہور نے رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو مسافروں کے لیے اضافی ہیلمٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔ سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی، رائیڈ ہیلنگ کمپنیاں بائیک سروسز کو ہر سواری کے لیے اضافی ہیلمٹ فراہم کریں۔ لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کیلئے ڈبل سواری پر دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔