عید الفطر پر الحمرا آرٹ سینٹر میں کمرشل سٹیج ڈراموں کی نمائش نہیں ہو گی

03-12-2026

(لاہور نیوز) عید الفطر پر الحمرا آرٹ سینٹر میں کمرشل سٹیج ڈراموں کی نمائش نہیں ہو گی.

الحمرا آرٹ سینٹر میں ہالز کی تزئین و آرائش کا کام کا آغاز عید کے بعد ہو گا، کمرشل سٹیج ڈراموں کے لئے سٹیج پرڈیوسرز  نے درخواستیں دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔  الحمرا میں کمرشل سٹیج ڈراموں کی نمائش پر نگران دور حکومت میں غیر اخلاقی پرفارمنسز پر پابندی لگائی گئی تھی۔