وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
03-12-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ شہبازشریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب بہت اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ قریبی مشاورت، خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر رابطوں کا حصہ ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔